یمن: جنگجوئوں کا حملہ، افسر سمیت نو فوجی ہلاک، سات زخمی

Yemen

Yemen

یمن(جیوڈیسک)یمن میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

صنعا: مسلح جنگجوئوں نے فوجی گشتی پارٹی پر یہ حملہ جنوبی یمن کے شہر مارب میں گھات لگا کر کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سینئیر فوجی افسر بھی شامل ہے۔ فوجیوں پر حملے کے بعد سکیورٹی حکام نے دارالحکومت کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں سے گولہ باری کی ہے تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج پر حملے کے بعد لڑاکا طیاروں نے عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

بمباری سے قبل مسلح جنگجوئوں نے کارروائی کے وسطی علاقے کے کور کمانڈر کرنل ناصر مہدی اور ان کے کئی ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا۔