شام میں جھڑپیں اور پرتشدد واقعات میں مزید 98 افراد ہلاک

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک)شام میں جھڑپوں اور پرتشدد واقعات کے دوران مزید اٹھانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب امریکہ اور فرانس سمیت اقوام متحدہ کے تمام رہنماں کا کہنا ہے کہ شام کی صورتحال کو جلد درست ہونا چاہیے کیونکہ شام پر کسی بھی قسم کی فوجی طاقت کا استعمال خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں عالمی طاقتیں امریکہ اور فرانس سمیت اقوام متحدہ اور شام کے لئے خصوصی نمائندے کوفی عنان یک زبان ہو گئے،تمام رہنماہوں کا کہنا ہے کہ شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کسی بھی قسم کی فوج کشی خطے کے امن کو تباہ کر سکتی ہے۔

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ فوج کشی کسی طور بھی شام کے مسئلے کا حل نہیں،جبکہ کوفی عنان نے دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کے بعد کہا کہ شام کو قیام امن کے لئے فوری طور سے چھ نکات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔

ادھر اقوام متحدہ نے شام میں کسی بھی قسم کی فوج کشی کو امن کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ہولہ میں سو افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے 72گھنٹوں میں شام کے سفیر کو ملک خالی کرنے کا کہہ دیا ،اس سے قبل برطانیہ،آسٹریلیا،کینیڈا،فرانس ،اسپین اور جرمنی شام کے سفیر کو ملک بدر کر چکے ہیں۔