شام میں سیکورٹی فورسز سے مزید دس افراد کو ہلاک کردیا

syria

syria

دمشق: شام میں سیکورٹی فورسز سے مزید دس افراد کو ہلاک کردیاجب کہ ملک بھر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیکورٹی فورسز نے دس افراد کو ہومز میں ہلاک کیاجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔عرب ممالک اور مغرب نے شام میں مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈاون پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف شام کے صدر بشارالاسد نے حکمران جماعت باتھ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی سے ملاقات کی،جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرونی دباو پر اصلاحات نہیں کریں گے۔