شام : وزیر اعظم ریاض حجاب کو برطرف کر دیا گیا

Riaz Hijaab

Riaz Hijaab

شام (جیوڈیسک) شام کے وزیر اعظم ریاض حجاب کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ریاض حجاب کو صدر بشار الاسد نے دو ماہ پہلے وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطرف وزیراعظم نے ملک چھوڑ دیا ہے۔

بیروت سے انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان نے کہا ہے سابق وزیراعظم نے صدر کے خلاف بغاوت کر دی تھی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ دوسری جانب اردن کے دارالحکومت عمان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم حجاب اپنے خاندان سمیت اردن پہنچ گئے ہیں۔