افغانستان میں بس پر حملہ ،8 افراد ہلاک

Bus blast

Bus blast

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں مسافر بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ افغان دارالحکومت کابل کے پغمان ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

کابل پولیس چیف جنرل ایوب نے میڈیا کوبتایا کہ بم ایک پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جو بس کے پل پر پہنچتے ہیں پھٹ گیا۔ پولیس نے بس پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔