شام کی صورت حال انتہائی ہولناک ہے، اقوام متحدہ

lakhdar Brahimi

lakhdar Brahimi

شام(جیوڈیسک)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدربراہیمی نے کہا ہے کہ شام میں جاری تشدد ہولناک شکل اختیار کرگیا ہے۔ ملک کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو میں لخدر براہیمی نے کہا کہ حکومت اور حزبِ اختلاف کی لڑائی شام کوٹکڑوں میں تباہ کر رہی ہے۔ اس سانحے کا کوئی اختتام نہیں۔بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برداری خصوصا سیکورٹی کونسل پر روز دیا کہ صورتحال بہتر ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے مسئلے کے حل کئے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔