امریکا : تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ، متعدد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے

America Air Storm

America Air Storm

امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ، متعدد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ کئی امریکی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

طوفانی ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں میسیسیپی، انڈیانا اور ٹنیسی ہیں۔ مختلف ریاستوں میں بجلی اور ذرائع مواصلات کا نظام معطل ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایسے مزید طوفان متوقع ہیں اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو گا۔