شاہد آفریدی دوسرے ٹی 20 کے مین آف دی میچ قرار

Pakistan wins

Pakistan wins

سری لنکا: (جیو ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوائنٹی میچ کے ہیرو شاہد آفریدی کو ان کی آل راؤنڈ کار کردگی کی بنیاد پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سب سے زیادہ باؤنڈریز مارنے کا ایوارڈ بھی شاہد آفریدی نے اپنے نام کیا۔

شاہد آفریدی نے ایسے وقت میں جب پاکستانی ٹیم بحران کا شکار تھی نہایت ذمہ داری کے ساتھ اپنے جو ہر دکھائے انہوں نے تینتیس گینوں پر باون رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رہے ۔ شاہد آفریدی نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا مارا۔ شاہد آفریدی نے چار اوور میں صرف سترہ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔