پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز برابر کردی

Pakistan win

Pakistan win

سری لنکا: (جیو ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تئیس رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کی سیریز برا بر کردی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بائیس رنز بنا کر سری لنکا کو میچ اور سیریز جیتنے کے لئے ایک سو تئیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

پاکستان کی طرح سری لنکا کی بھی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ سری لنکن بیٹسمین پاکستانی بائو لروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 19.2اوور میں ننانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
سری لنکا کے چھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکے۔ جبکہ سری لنکا کے تین بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات اور محمد سمیع نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ شاہد آفریدی نیدو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعید اجمل اور سہیل تنویرنے ایک ایک وکٹ لی ۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اوپنر شہزاد احمد صرف چھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ خالد لطیف صرف ایک رنز بنا سکے ۔ عمر اکمل بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہیں ٹہر سکے اور اسکور میں صرف پانچ رنز کا اضا فہ کر سکے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے محتاط کھیلتے ہوئے چونتیس گیندوں پر چوبیس رنز بنائے ۔ شاہدآفریدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے واحد نصف سینچری بنائی انہوں نے باون رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ شعیب ملک ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔ یاسر عرفات ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے لوکا راچی نے اکتیس رن زدیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پریرا نے اکتیس رنز دئے انہوں نے ایک وکٹ لی ۔کلا سیکارا سب سے زیادہ کامیاب باؤلر رہے انہوں نے تیرہ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔