شاہ رخ خان اور قطرینہ کیف یش راج بینر کی فلم میں ایک ساتھ

shahrukh khan katrina kaif

shahrukh khan katrina kaif

ممبئی : (جیو ڈیسک) ان دنوں ادکار شاہ رخ خان اور قطرینہ کیف لندن میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ فلم یش راج بینر کی ہے لیکن فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اس سے پہلے بھی یش راج بینر کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اس پروڈکشن ہاؤس کی بنائی ہوئی انکی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ہندوستان کی سب سے مقبول ترین فلموں میں ایک ہے۔ لیکن قطرینہ کیف نے اس سے پہلے یش بینر کی فلموں میں کام نہیں کیا ہے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ان کی یہ پہلی فلم ہے۔
شاہ رخ خان کی اس پہلے را ون فلم آئی تھی جو کہ بہت بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قطرینہ کیف اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے مقبول ترین ادکار ہیں اور ان کی جوڑی والی شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔