شاہ رخ خان کی سرعام سگریٹ نوشی پرعدالت میں طلبی

shahrukh

shahrukh

ممبئی : (جیو ڈیسک) بھارتی سپراسٹار شاہ رخ کو پبلک مقام پر سگریٹ نوشی کرنے پرعدالت میں طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میچ کے دوران جے پورکے سوامی مان سنگھ اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں جے پور کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔

بھارتی ریاست راجھستان میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔شاہ رخ کوسزا کی صورت میں پانچ سو روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔