اداکارہ ریکھا راجیہ سبھا کی رکن نامزد

rekha

rekha

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹل نے اداکارہ ریکھا اور تاجر انو آغا کو ایوان بالا راجیہ سبھا کا رکن نامزد کردیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹل نے دونوں افراد کو آئین کی شق اسی کے تحت راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا ہے۔

بھارتی قانون کے مطابق صدر ایوان بالا راجیہ سبھا کے دو سو پچاس میں سے بارہ نشتوں کیلئے امیدوار نامزد کرسکتی ہیں۔ اس سے پہلے سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ حکمران پارٹی کی صدر سونیا گاندہی سے ملاقات کی۔ جس میں سونیا گاندہی نے کرکٹ میں بہترین کارکردگی پر سچن کو سراہا۔