سرکار پارٹ 3 امیتابھ اور ابھیشک شامل، ایشوریا کو کاسٹ نہیں کیا

amitabh abhishek aishwarya

amitabh abhishek aishwarya

ممبئی : (جیو ڈیسک) ممبئی ہدایتکار رام گوپال ورما نے اپنی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم سرکار کے تیسرے حصے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ورما کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کی پچھلی فلم سرکار راج کی طرح اس فلم میں بھی امیتابھ اور ابھیشک بچن مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے فلم کی اسٹار کاسٹ کا حصہ نہیں ہونگی۔

ہدایتکار رام گوپال ورما کا مزید یہ کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن دوبارہ اپنے کرداروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں لیکن 5 ماہ قبل بیٹی کی ماں بننے والی ایشوریا اپنی بچی کی ذمہ داری کے باعث فی الحال اس فلم میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔واضح رہے کہ فلم سرکار میں کترینہ کیف جبکہ سرکار راج میں ایشوریا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور دونوں ہی فلمیں باکس آفس پرکامیاب ثابت ہوئی تھیں۔