کرینہ کو ایک کے بعد ایک چیلنجنگ کردار کی پیشکش

kareena

kareena

ممبئی : (جیو ڈیسک) بولی ووڈ بیوٹی کرینہ کپور کا شمار ایسی خوش قسمت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جن کو ایک کے بعد ایک چیلنجنگ کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہی رہتا ہے۔ کرینہ کپور جو آج کل مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم ہیروئن جو اپنی ریلیز سے پہلے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ چکی ہے اور لوگ بڑی بیتابی سے اس کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ خبروں کے مطابق اس میں نیپال سے تعلق رکھنے والی بھارتی ہیروئن منیشا کوئرالہ کی زندگی کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ابھی کرینہ اس فلم میں مصروف ہی تھیں کہ 2009 میں بننے والی تیلگو فلم ارون دھتی کے ری میک میں ملکہ ارون دھتی کے کردار کی پیشکش بھی ان کو ہوگئی۔اب اس کو کرینہ کی قسمت ہی کہا جاسکتا ہے کہ ان کو ایک کے بعد ایک اچھے کرداروں کی آفر آتی رہتی ہیں جس کو کرینہ اپنی اداکاری سے امر بنا دیتی ہیں۔