بپاشا باسو کی پہلی ہالی ووڈ فلم سنگولیریٹی ریلیز کیلئے تیار، ٹریلر جاری

Singularity

Singularity

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ بنگالی بیوٹی بپاشا باسو کی پہلی ہالی ووڈ فلم ریلیز کیلئے تیار ہے اور فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ بپاشا باسو کی اس پہلی ہالی ووڈ فلم کا نام ہے سنگولیریٹی اور اس کے ہدایت کار ہیں رولینڈ جوف جو اس سے پہلے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی کلنگ فیلڈز بنا چکے ہیں۔

سنگولیریٹی میں بپاشا باسو ہالی ووڈ ایکٹر جوش ہارٹ نیٹ کے مقابل کردار اداکر رہی ہیں۔ سنگولیریٹی کی کہانی 18 ویں صدی کے انڈیا کی کہانی ہے جب یہاں انگریز کا قبضہ تھا۔ اس فلم میں ابھے دیول اور اتل کلکرنی سمیت اور بھی بھارتی اداکاروں نے کام کیا ہے، سنگولیریٹی کا پریمیئر آئندہ ماہ کانز کے فلمی میلے میں کیا جائے گا۔