شاہ زیب قتل : ملزمان کی شناخت پریڈ، لاہور میں سکندر جتوئی کی ضمانت منظور

Shah Zeb

Shah Zeb

کراچی (جیوڈیسک)کراچی شاہ زیب قتل کیس کے تین ملزموں کو گواہوں نے عدالت میں شناخت کرلیاجبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ کے والد سکندر جتوئی کی ایک دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

جو ڈیشل مجسٹریٹ ساتھ وقار سومرو کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے تین ملزموں کو مختلف مقامات پر کھڑا کرکے شناخت پریڈ کرائی گئی۔گواہوں نے ہر مرتبہ ملزم سراج تالپور ، سراج تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو شناخت کیا۔

دوران شناخت ایک گواہ نے ملزم غلام مرتضی لاشاری کو پکڑ کر چیخنا شروع کر دیا کہ یہ ہی وہ ظالم ہے جس نے قتل کیا ادھر لاہور ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ کے والد سکندر جتوئی کی ایک دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہے خدشہ ہے کہ کراچی پولیس اسے گرفتار کر لے گی لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے احکامات دیتے ہوئے ملزم کی درخواست منظور کر لی ۔