شاہ زیب قتل کیس : شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کیلئے طبی معائنہ مکمل

Shahrukh Jatoi

Shahrukh Jatoi

کراچی(جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے پولیس سرجن کا طبی معائنہ ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کرا لئے گئے۔ کراچی پولیس شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پولیس سروسز ہسپتال میں واقع پولیس سرجن کے آفس لے گئی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس سرجن نے ملزم کی عمر کے تعین کے لئے اس کا طبی معائنہ کیا اور اس کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کئے کئے گئے۔

سروسز ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو سول ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں اس کے کے سینے ، پیٹ ، سر اور دانتوں کے پانچ مختلف ایکسرے لئے گئے۔ملزم کو سندھ پولیس سرجن کی سربراہی میں پانچ رکنی میدیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل رپورٹ آج رات تک آنے کا امکان ہے۔