شاہ فیصل ٹاؤن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا آغاز

کراچی(محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل ، صلاحیتوں اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے TMA شاہ فیصل کی جانب سے جاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔ نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی سہولیاتی کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ بلدیاتی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں ، محافل میلاد کی اجتماع گاہوں اور ماہ ربیع النور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ماہ ربیع الاول میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز کر دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ربیع الاول میں شاہ فیصل ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی آغاز کر دی گیا ہے اور جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں چیف آفیسر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور درس گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی مستقل بنیادوں پر درستگی کو یقینی بنا ئیں اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ ماہ ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔