شاہ فیصل ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کر دیا گیا

M Zia Qadri Mustafa Kamal Faisal Town

M Zia Qadri Mustafa Kamal Faisal Town

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت انتظامات کو یقینی بنا یا جائے سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کرکے نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر کمال مصطفی ،متعلقہ بلدیاتی افسران اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کر کے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی مشینی و مینول صفائی اور سیوریج فلو کو درست بنانے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لائی جائے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام علاقوں میں بلا تفریق برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں پر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے قیام سے اجتناب کریں اور اداروں کی باہمی تعاون کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا ئیں اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون متوقع مون سون برسات سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کو درست بنا کر نکاسی آب کے نظام کو درست بنا لیا جائے۔

گاانہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مثالی سسٹم کے قیام کے لئے اپنے وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لارہی ہے برساتی نالوں کی مشینوں اور افرادی قوت کے ساتھ مینول صفائی کو یقینی بنا یا جارہا ہے اور انشا اللہ متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شاہ فیصل ٹائون میں عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔