کراچی : رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی پولیس کے مطابق رنچھوڑ لائن سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی رات گئے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی رات گئے بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔