شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں گرین ہائوس کی تعمیر انواع اقسام کے پھول اور پودے کی آبیاری کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز

کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے گرین ہاؤس تعمیر کرنے کا اعلان ،گرین ہائوس میں پودے کی آبیاری اور تزئن و آرائش انجام دے کر شاہ فیصل ٹائون گرین مہم چلایا جائے گا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاہے کہ تمام یونین کونسل میں شجر کاری مہم چلا کر علاقائی سطح پر سرسبز معاشرے کا قیام اور اسکی افادیت کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون UC-4میں نئے تعمیر ہونے والے گرین ہائوس (نرسری)کا دورہ اس موقع پر محکمہ باغات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMA شاہ فیصل کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سرسبز صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ نرسری کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تمام یونین کونسل میں سرسبز معاشرے کے قیام کے لئے گرین ہاؤس قائم کئے جائیں گے شاہ فیصل ٹاؤن میں عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چیف آفیسر محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے نرسری کی ابیاری کو یقینی بنا کر اس حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں اور سرسبز ماحول کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔

Shah Faisal Town

Shah Faisal Town