شب برات کے موقع پر متحدہ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام قبرستانوں کے باہر کیمپس کا قیام

PICTURE-06-07-2012 Karachi

PICTURE-06-07-2012 Karachi

کراچی (پ ر) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی اور شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران کے ہمراہ شب برات کے موقع پر رات گئے شاہ فیصل کالونی میں قائم عظیم پورہ ،کالونی گیٹ اور جامعہ ملیہ قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کرکے ایم کیو ایم کے شہدائوں کے قبروں پر حاضری دی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی دورے کے موقع پر شب قبرستانوں میں منعقد کی گئی روح پرور محافل میں شریک ہوئے اور ملکی ترقی و استحکام اور قائدتحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔شب برات کے موقع پر زائرین قبرستان کی رہنمائی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی کے تمام قبرستانوں کے باہر کیمپس لگائے گئے تھے جس پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر و یونٹس کے ذمہ دران و کارکنان عوامی رہنمائی کے لئے موجود تھے۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری