بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں مثالی انتظامات

کراچی (پ ر)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو ہر سطح پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے،ذمہ دران و کارکنان قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے شب روز مصروف عمل ہیں ،شب برات ہو یا رمضان یا کوئی مذہبی تہوار عوام کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں عوامی سہولتوں کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور انتظامات کی نگرانی کے زریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شب برات کے موقع پر عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے انتطامات کا معائنہ کیا اور بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے مثالی انتظامات اور قبرستانوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جرنیٹر کے زریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے عمل کو سراہا اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے قبرستانوں کے باہر عوامی رہنمائی اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم استقبالیہ و سبیل کیمپ پر شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں اپنے پیاروں کے قبر پر آنے والے زائرین کو مفت پھول کی پتیاں تقسیم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنی نگرانی میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اپنی نگرانی میں قبرستانوں میں جراثیم کش ادویات اور خوشبو کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا س موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام قائم کیمپ پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کا سفر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے جاری رکھیں گے بعد ازاں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شفیق الرحمن نے ڈائریکٹر ہیلتھ نفیس خان ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے قبرستانوں کا دورہ کیا اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع شرقی کی حدود میں قائم تمام قبرستانوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مثالی انتطامات کی انجام دہی عوامی تعاون کے زریعے یقینی بنا یا گیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قبرستانوں میں سہولیات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے دریں اثناء شب برات کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے قبرستانوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر علماء اکرام ،علاقہ عمائدین اور عوام نے حق پرست عوامی نمائندوں ،اور بلدیہ شرقی کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری

PICTURE SHAH FAISAL ZONE DMC EAST Karachi

PICTURE SHAH FAISAL ZONE DMC EAST Karachi