شریعت کالج بچیوں کی دینی تعلیم کا سب سے منفرد ادارہ ہے :ماسٹر ارشاد احمد تبسم

کھاریاں: شریعت کالج بچیوں کی دینی تعلیم کا سب سے منفرد ادارہ ہے ،اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بدعقیدہ لوگوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، شریعت کالج سیدہ فاطمتہ الزہرا میں پڑھنے والی بچیوں کو دینی اور دنیاوی  تعلیم دی جاتی ہے ،یہاں پر پڑھنے والی بچیوں کو فی سبیل اللہ پڑھایا جاتا ہے ،قرآن و حدیث کی تعلیم سے روشناس کروایا جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر ارشاد احمد تبسم نے خصوصی ملاقات میں کیا ،انہوں نے کہا کہ شریعت کالج بننے سے بدعقیدہ لوگوں نے اس کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کی ہے ، مگر ان بدعقیدہ لوگوں کو سوائے رسوائی اور شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوا اور انشاء اللہ آئندہ بھی کچھ حاصل نہ ہو گا ،دین اور دنیاوی تعلیم کا فروغ ہمیشہ شریعت کالج میں جاری و ساری رہے گا ،