شریف برادران بھگوڑے ہیں۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن

sharjeel memon

sharjeel memon

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شریف برادران بھگوڑے ہیں میں ان کو عید کے موقع پر چوڑیوں کا تحفہ بھیجوں گا جسے پہن کر وہ ملک سے فرار ہو جائیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلی سندھ کے ترجمان وقار مہدی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار کے حوس میں یہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے آمریت کے دور میں دس سالہ معاہدہ کرکے عوام کو بے وقوف بنایا اورعوام کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادران کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی اسلامی جمہوری اتحادبنا کر کبھی اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر جمہوری حکومت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں کیں ہیں۔