شریف برادران جائداد کیس،نیب کی اپیلیں مسترد

sharif case

sharif case

سپریم کورٹ نے نواز شریف فیملی کی ملکیتی جائیداد ضبط کئے جانے اور وصول شدہ جرمانے کی رقم کی واپسی کے حوالے سے نیب کی اپیلیں مستر دکر دی ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ نواز شریف کو انسداد دہشتگردی کراچی اور احتساب عدالت اٹک قلعہ کی سنائی گئی سزائیں اپیلوں کے نتیجے میں ختم ہو چکی ہیں ۔ نیب کا موقف ہے سزاں کے بعد نواز شریف نے معاہدے کے تحت اپنی املاک حمزہ اسپننگ مل اور رمضان شوگر مل نیب کے حوالے کیں اور عدالت کی جانب سے کئے گئے جرمانے کی چار سو چالیس ملین رقم وصول کی ۔
نیب کے مطابق ہائیکورٹ نے شریف گروپ آ ف کمپنیز کی جائیدادیں واگزار کرنے کا حکم دیا جس کا اسے اختیار نہیں تھا بلکہ جائیدادیں واپس کرنے یا نہ کرنے کا اختیار معاہدے کے تحت نیب کو حاصل ہے۔