شریف برادران معافی مانگ کر جدہ گئے تھے، امتیاز صفدر وڑائچ

imtiaz safdar warraich

imtiaz safdar warraich

پاکستان (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دیئے، آئندہ الیکشن بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مچھروں سے ڈر کر جدہ فرار ہونے والوں کی جماعت ہے اور دوسری جانب بہادروں کی جماعت جس کے رہنمائوں نے ہر دور میں قربانیاں دیں۔