پاکستانی پارلیمانی وفد کا دورہ بھارت، مشترکہ اعلامیہ جاری

pak-india

pak-india

پاکستان (جیوڈیسک) بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد نے بھارتی نمائندوں سے ملاقات کی جس کے بعد مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت جموں و کشمیر سیاچین اور دریائے سندھ کے پانی کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعہ حل کریں، سزا پوری کرنے والے دونوں ملکوں کے قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ویزا معاملات بہتر بنانے کے لئے عوامی سطح پر رابطے شروع کئے جائیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بزرگ شہریوں اور طالب علموں کو دونوں ملکوں میں بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دی جائے, پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ٹی وی چینلز پر پابندی ختم کریں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون شروع کیا جائے۔