شمالی علاقوں اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے 32 افراد جاں بحق

Flood Punjab

Flood Punjab

چیئرمین این ڈی ایم اے طفراقبال نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے اب تک 22 لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو کی تلاش جاری ہے

سے خصوصی گفتگوکرتیہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے طفراقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق خیبر پختونخواہ اورآزاد کشمیر سے ہے۔ سیلاب سے اب تک 752 مکانات متاثرہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بونیرمیں واقع ریال پل متاثرہوا ہے جبکہ کوٹلی میں سات رابطہ پل بہہ گئے۔ ظفراقبال کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں دس پانی کی چکیاں اورپبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سٹورروزاورادویات بھی بہہ گئی ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوا دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے ہیڈ پنجند کے مقام پر کشتی الٹ گئی تھی۔ کشتی میں 17 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کو زندہ بچا لیا گیا تھا ۔10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ابھی تک دو لاشو ں کو نہیں نکالا جا سکا جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے آپریشن کے لیے آج بھی ہیڈ پنجند کے سپل وے بند کیے گئے ہیں۔