شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم شمالی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو، ہنزہ اور استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔