کراچی : فوج کی مدد سے گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرانے کا حکم

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے کراچی میں فوج کی مدد سے گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم بوگس انتخابی فہرستوں کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے کی۔ فیصلہ جسٹس عظمت سعید نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹرز کی تصدیق کے لیے فوج کی مدد لے۔