وانا فوجی کیمپ میں دھماکا ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

Wanna Blast

Wanna Blast

وانا(جیوڈیسک) وانا جنوبی وزیرستان کے فوجی کیمپ میں دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

دہشت گردوں نے آج علی الصبح جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں انگور اڈا روڈ پر زیڑی نور کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے زیڑی نور کیمپ کے مین گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی۔

گاڑی ٹکراتے ہی ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کسی فرد کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے خود کش حملے کی تصدیق کی ۔