شمالی وزیرستان ، فورسز کے قافلے پر بم حملہ ، دو اہلکار شہید

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں دو اہلکار شہید اوردو زخمی ہو گئے عسکری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو میر علی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے جنکی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔