شمالی وزیرستان ، ڈرون حملے میں القاعدہ کا ماسٹر ٹرینر بھی ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ کا ماسٹر ٹرینر ابو ولید سمیت چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔جاسوس طیارے نے میرعلی کے علاقے ہرمز میں ایک کمپاونڈ کو نشانہ بنایا اور چار میزائل داغے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ابوولید عرف شاہ جی بھی شامل ہے۔ ابوولید کا تعلق شام سے تھا اور وہ شمالی وزیرستان میں القائدہ کا ماسٹر ٹرینر تھا۔