شمالی وزیرستان ، ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے سے چار افراد ہلاک متعدد زخمی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں سے چار میزائل داغے گئے جس سے ایک گاڑی اور مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔