شمالی وزیر ستان اور شبقدر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان اور شبقدر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عید ہوگی۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی آج چاند دیکھے گی۔پوری دنیا میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے جدید تر ین دوربینوں کا استعمال کیا گیا لیکن کہیں بھی چاند نظر آنے کا اعلان نہیں کیا گیا سوائے شمالی وزیر ستان کے جہاں علما نے آج ہفتہ کو عید الفطر منانے کا اعلان دا غ دیا۔ میرانشاہ میں جامع مسجد کی علما کمیٹی نے چاند دیکھنے کی چھ شہادتیں موصول کرتے ہوئے لاڈ اسپیکروں پر اس کا اعلان کر دیا۔

شمالی وزیر ستان میں چاند کے اعلان پر محکمہ مو سمیات کے حکام نے بھی سر پکڑ لئے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتیہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد حنیف کا کہنا تھا کہ پا کستان میں ہفتے کو بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چاند پیدا ہونے سے پہلے ہی کیسے نظر آ سکتا ہے۔ سعودی عرب میں بھی سر کاری طور پر شوال کاچاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب میں تیس روزے پورے ہو نے کے بعد اتوار کو عید ہو گی۔