کراچی : رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کرینگے۔ اجلاس میں علمائے کرام، محکمہ موسمیات کے حکام اور شعبہ فلکیات کراچی یونیورسٹی کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

عید کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرینگے۔ کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس نماز عصر کے بعد شروع ہونگے۔