شمالی کوریا سے جوہری مذاکرات تعمیری رہے، امریکا

Glyn Davies

Glyn Davies

امریکا نے شمالی کوریا سے ایٹمی تنازع پر مذاکرات تعمیری قرار دیئے ہیں۔ امریکی نمائندے کا کہنا ہے کہ مزید پیش رفت کیلئے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوہری مذاکرات کے گلین ڈاویز نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری نمائندوں سے بات چیت مثبت رہی ہے۔ جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دو طرفہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ امریکی نمائندے نے کہا کہ مذاکرات نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، جس کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔