شمالی کوریا : نائب وزیر دفاع کو سزائے موت ، راکٹ سے اڑا دیا گیا

North Korea

North Korea

شمالی کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے نوجوان صدر “کِم جونگ ان” کے حکم پر نائب وزیر دفاع اون کم چل کو راکٹ کے ذریعے اڑا کر سزائے موت دی گئی۔جنوبی کوریا کے اخبار میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق اون کم چل پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کے آنجہانی سربراہ کم جونگ اِل کے انتقال پر سرکاری سوگ کی مدت کے دوران مسلسل شراب نوشی جاری رکھی۔

انہیں صدر کِم جونگ ان کے حکم پر جنوری میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ اخبار کے مطابق انہیں راکٹ سے نشانہ بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ لاش کا کوئی ٹکڑا بھی نہ مل سکے۔ شمالی کوریا میں اس سے پہلے چودہ اعلی حکومتی عہدیدار صدر کے حکم پر پھانسی پا چکے ہیں۔