شمالی کوریا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے گا: کورین سفیر

korea pakistan

korea pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت موجود صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے اس لئے دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھاتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دیں۔

شمالی کوریا کے سفیر رو کیانگ کول نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یاسر سخی بٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں کے دوران دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ شمالی کوریا کے سفیر رو کیانگ کول نے کہا کہ شمالی کوریا کوئلہ، لیمونائٹ، سٹیل، گریفائیٹ اینڈ لیڈ کے علاوہ کئی دوسرے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا میں بہت زیادہ لوہے کی کانیں ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کی حکومت نے خصوصی طور اس سیکٹر کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مرعات کے ساتھ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے بزنس کمیونٹی کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔