عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کم

gold price

gold price

سندھ(جیوڈیسک)سونا مزید سستا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو روپے کی کمی سے اکسٹھ ہزار نو سو روپے اور دس گرام کی قیمت ایک سو اکہتر روپے کی کمی سے تریپن ہزار ستاون روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت دس روپے کی کمی سے ایک ہزار ایک سو چالیس روپے ہو گئی۔