شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت

solar energy

solar energy

کراچی: (جیو ڈیسک) پاکستان میں شمسی توانائی سے تئیس لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ صنعتکار توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نسیم احمد خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ صنعتکار سولر پینل کی مینوفیکچرنگ میں آگے آئیں اور اس سلسلے میں ہمدرد یونیورسٹی مفت ٹیکنالوجی فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینل بیرون ملک سے درآمد کرنے کے بجائے اندرون ملک ہی تیا ر کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سستی توانائی حاصل ہو سکے۔کراچی انڈسٹریل آلائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے سولر اور ونڈ پاور وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔