شملہ: سالانہ لاما ڈانس فیسٹول میں بدھوں نے دھوم مچادی

lama dance

lama dance

شملہ: (جیو ڈیسک) شملہ میں بدھ ازم نے سالانہ لاما ڈانس فیسٹول میں منفرد رقص کرکے دھوم مچادی۔ لاما ڈانس فیسٹول بدھ مت کا روایتی سالانہ تہوار ہے۔جہاں ہر سال بدھ ازم کے ماننے والے دنیا کی سلامتی اور امن قائم کرنے کے لئے یہ دن مناتے ہیں۔

اس فیسٹول میں روایتی پتوں کا لباس زیب تن کئے یہ لوگ اپنے مخصوص انداز سے علاقے کی ترجمانی کرتے ہیں۔تبتیوں کا یہ تہوار گزشتہ آٹھ صدیوں سے نسل درنسل منتقل ہورہا ہے۔