ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جیسن اسٹتھم نظر آئیں گے فلم سیو میں

jason statham

jason statham

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو جیسن اسٹتھم اب نظر آئیں گے ایک اور ایکشن فلم ، سیو میں جو جلد سینما گھروں کی زینت بنے والی ہے۔ برطانیہ میں منعقد کئے گئے فلم کے پریمئر شو کے موقع پر اسٹتھم کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ایکشن سے بھرپور ہونے کے باوجود ذرا ہٹ کے ہے۔

اس میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اسٹتھم کے مد مقابل کوئی خوب رو حسینہ نہیں بلکہ ہوگی ایک معصوم بچی۔ جس کی حفاظت کر نا اسٹتھم کی ذمہ داری ہوگی ۔ فلم کے ریڈ کارپٹ پر مداح اپنے ہر دلعزیز اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے۔