شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع

Shanghai Cooperation

Shanghai Cooperation

بیجنگ : (جیو ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے بیجنگ میں شروع ہو رہا ہے۔ صدر آصف زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم چین، روس، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور قازقستان پر مشتمل ہے جس کا مقصد ان ممالک اور خطے کی معاشی اور سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان ، بھارت، ایران اور منگولیا تنظیم میں مبصر ممالک کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ سری لنکا اور بیلاروس ڈائیلاگ پارٹنر ز ہیں۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال ، دہشت گردی کے خاتمے ، رکن ممالک کے مابین معاشی ، تجارتی اورسیاسی روابط بڑھانے اورسیکورٹی تعاون سمیت انسداد منشیات کے معاملات پربات چیت ہوگی۔