شورکوٹ: کار اور ٹرالی میں تصادم، چار افراد جاں بحق

shotkot

shotkot

شورکوٹ کھمانوالہ کے قریب کار اور ٹرالی کے تصادم کے نتیجہ میں چارافراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ شورکوٹ سٹی کے رہائشی حوالدار محمد ارشد اپنے خاندان کے ساتھ والد کے جنازہ میں شرکت کے لئے کار میں سمندری جارہے تھے کہ کینٹ روڈ پر کھماناوالا کے قریب سامنے سے آنے والی ٹرالی سے کار ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں حوالدار محمدارشد کی بیوی، دوسال کی بچی، کار ڈرائیور ارشد تگہ اور مقامی شوگرملز کا گارڈ محمد انور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
چار زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شورکوٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت کی وجہ سے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔