سپریم کورٹ: رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کیس کی سماعت

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ میں رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کیس سے متعلق سماعت جاری ہے۔ اس دوران نیپرا کے وکیل انجم الحسن کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور منصوبوں میں من مانی کی گئی۔ سماعت کے دوران وکیل نیپرا انجم الحسن کا کہناتھا کہ گلف پاور کے علاوہ کسی نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، رینٹل پاور منصوبوں میں من مانی کی گئی۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک پاور کمپنی کو فہرست کے لئے درخواست نہ دینے کے باوجود ایڈوانس جاری کردیا گیا۔ گدو پاور کو سو ارب دیئے گئے پھر وہی مشینری نوڈیرو منتقل کردی گئی اور اس پربھی ایڈوانس لے لیا گیا۔