کراچی:گاڑی میں دھماکہ، چار ہلاک متعدد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی میں سی ویو ولیج ہوٹل کے قریب ہائی روف میں خود کش دھماکہ۔ ایک پولیس اہلکار  سمیت چار افراد ہلاک۔ تباہ ہونے والی ہائی روف سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برامد ہوا ہے۔
کراچی میں سی ویو پر واقع ولیج ہوٹل کے قرین ایک ہائی روف کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے ہائی روف کو ہوٹل کے عقب میں لیجانے کی کوشش کی پولیس کی مزید کارروائی پر دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور خود کو بم دھماکے سے اڑادیا جس سے تینوں دہشت گرد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے جبکہ اس دھماکے اور فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار مولا بخش بھی موقع ہی پر شہید ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار جس کا نام تقی بتایا گیا ہے شدید زخمی ہوا جس کو جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے علاوہ بھی کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے وزیر داخلہ منظور وسان تھے،کچھ دیر بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور دیگر بھی پہنچ گئے، وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو معاوضہ دینے کا بھی اعلان کردیا۔قائم علی شاہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہونے والا ایک بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہونے سے روک لیا ہے۔