شکیل آفریدی کو سزا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان

Foreign Office

Foreign Office

پاکستان: (جیو ڈیسک) دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکہ کوپاکستانی قوانین اورعدالتوں کا احترام کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیٹو کانفرنس میں بہت زیادہ امیدیں لیکر نہیں گیا تھا۔ پاکستان نیٹو کانفرنس میں افغانستان کیلیے شریک ہوا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، شکیل آفریدی کوپاکستانی قوانین کے مطابق سزا ہوئی ہے اور امریکہ کو پاکستانی قوانین اورعدالتوں کا احترام کرنا چاہیے۔ معظم احمد خان نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔ ڈرون حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں پاکستان ان کی مذمت کر تا ہے اور ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کونقصان پہنچارہے ہیں۔

پاکستان پرڈرون حملوں کیلیے استعمال ہونے والے ائربیس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ڈرون حملے کس ہمسایہ ملک کی سرزمین سے ہو رہے ہیں۔