لاہور: ریلوے ملازمین کا احتجاج 11 ویں روز بھی جاری رہا

Railway Protest

Railway Protest

لاہور : (جیو ڈیسک) ریلوے ملازمین کا احتجاج گیارہویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 29 مئی کو ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

لاہور میں ریلوے ملازمین نے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے گیارویں روز بھی ہڑتال جاری رکھی جس دوران بزنس ٹرین سمیت دس ٹرینوں کے انجن، انجن شیڈ میں روک لیے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ جان بوجھ کر معاملات کو الجھا رہی ہے۔ ہڑتال کے دوران انتظامیہ کی طرف سے پولیس طلب کیے جانے پر کشیدگی پیدا ہوئی تو ہڑتالی ملازمین نے بھی اینٹیں توڑ کر خود کو جوابی کارروائی کے لیے تیار کر لیا۔ مظاہرین نے قرار دیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو انتیس مئی کو ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔